اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلفلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، 70 افراد ہلاک، 150 سے زائد...

فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، 70 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی ہو گئے

فلپائن کے وسطی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 70 افراد ہلاک اور150 سے زائد زخمی گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریبا 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز صوبہ سیبو کے شمالی شہر بوگو کے قریب تھا،زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن میں سب سے شدید 6 شدت کا تھا۔

تاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ شہری دفاع کے علاقائی دفتر کی ترجمان جین اباپو کے مطابق 70 ہلاکتوں کے یہ اعداد و شمار سیبو کے صوبائی ڈیزاسٹر آفس سے حاصل کیے گئے ہیں اور اس کی مزید جانچ کی جارہی ہے، ایک اور سرکاری اہلکار نے کہا کہ 150 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے متاثرین کو فوری امداد کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ کابینہ کے وزرا خود متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!