پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو جاری نوٹس معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔منگل کو پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بینچ نیپیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو نوٹس جاری کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
وکیل نے عدالت میں موقف اپنایاکہ درخواست گزار صحافی ہیں جنہیں ایف آئی اے سائبر کرائم نے نوٹس دیا ہے ، یہ نہیں بتایا گیا کس جرم میں نوٹس دیئے گئے ہیں ۔وکیل نے موقف اپنایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے اس نوعیت کے نوٹس پہلے بھی معطل کئے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے نوٹس معطل کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم حکام سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔
