برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جیرمی کوربن نے کہا کہ غزہ کا تو ذکر ہی چھوڑیں، ٹونی بلیئر کو مشرقِ وسطی کے قریب بھی نہیں ہونا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں جیرمی کوربن نے کہا کہ ٹونی بلیئر کے تباہ کن فیصلے، یعنی عراق پر حملے، نے ہزاروں زندگیاں چھین لی تھیں۔
