اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلفنی و بصری ثقافتی میلے میں برونائی-چین دوستی اور ثقافتی تبادلے کا...

فنی و بصری ثقافتی میلے میں برونائی-چین دوستی اور ثقافتی تبادلے کا جشن

برونائی کے دارالحکومت بندر سری بیگاوان میں برونائی-چین فنی و بصری ثقافتی میلے 2025 کے دوران مہمان چینی خطاطی کررہے ہیں-(شِنہوا)

بندر سری بیگاوان(شِنہوا)برونائی کے دارالحکومت بندر سری بیگاوان میں برونائی-چین فنی و بصری ثقافتی میلہ 2025 منعقد ہوا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے کا جشن منانا تھا۔

میلےمیں برونائی-چین خطاطی اور مصوری کی نمائش کے ساتھ ساتھ ایک فنی نمائش بھی شامل تھی۔

برونائی میں چین کے سفیر شیاؤ جیانگ وو نے کہا کہ یہ میلہ چین اور برونائی کے درمیان عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے تبادلوں کی ایک اور جیتی جاگتی تصویر ہے۔

برونائی کے دارالحکومت بندر سری بیگاوان میں برونائی-چین فنی وبصری ثقافتی میلے 2025 کے دوران چین کے سفیر شیاؤ جیانگ وو (دائیں سے تیسرے) مہمانوں کے ساتھ روایتی خطاطی اور مصوری کی نمائش میں رکھے فن پارے دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے فنکار دل کو چھونےوالی مصوری، روح کو جھنجھوڑ دینے والی موسیقی اور سامعین کے دل موہ لینے والے تجربات کے ذریعے مختلف ثقافتوں کا ملاپ اور امتزاج پیش کر رہے ہیں، جو تہذیبی مکالمے کا ایک جیتا جاگتا منظرنامہ تخلیق کرتے ہیں اور ہماری اقوام کے درمیان ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے پل بناتے ہیں۔

میلے کی بانی ہوئی فونگ نگ نے کہا کہ نان جنگ لٹل ریڈ فلاور آرٹ طائفے نے نان جنگ اور بندر سری بیگاوان سسٹر سٹیز کے درمیان دوستی کے جشن کے طور پر برونائی کا روایتی گیت ’’کابوک کابوک برتالی رامبائی‘‘ پیش کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!