اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین میں ایک نئی تیز رفتار ریل سروس کا آغاز، سرمائی کھیلوں...

چین میں ایک نئی تیز رفتار ریل سروس کا آغاز، سرمائی کھیلوں کے فروغ کو مزید تقویت ملے گی

شین یانگ-جیاموسی تیز رفتار ریلوے کے شین یانگ-بائی حہ سیکشن کی ٹرین میں ایک میزبان گشت کر رہی ہے-(شِنہوا)

چھانگ چھون(شِنہوا)چین میں ایک نئی تیز رفتار ریل سروس کا آغاز ہوگیا ہے، جس سے بیجنگ سے شمال مشرقی صوبے جی لن کے مشہور چھانگ بائی پہاڑ تک سفر کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہوگیا ہے۔ یہ اقدام چین میں سرمائی کھیلوں اور برفانی سیاحت کی بڑھتی ہوئی صنعت کو مزید فروغ دے گا۔

شین یانگ-جیاموسی تیز رفتار ریلوے کے شین یانگ سے بائی حہ سیکشن نے اتوار کو باقاعدہ سروس کا آغاز کیا جس کی رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس نئی سروس کی بدولت بیجنگ سے چھانگ بائی پہاڑی علاقے، جو سرمائی سیاحت کا مقبول مقام ہے اور جہاں اعلیٰ معیار کے کئی سکی ریزارٹس واقع ہیں، کا سفر صرف 4 گھنٹے 33 منٹ میں طے کیا جا سکتا ہے، جو پہلے کے مقابلے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ کم ہے۔

سیاحوں کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرینوں میں نشستوں کے درمیان اضافی جگہ رکھی گئی ہے تاکہ بھاری اسکیئنگ سامان آسانی سے رکھا جا سکے۔ ڈبوں میں درجہ حرارت کنٹرول کرنے کا ذہین سسٹم نصب ہے تاکہ اندر اور باہر کے درجہ حرارت میں بڑے فرق کے باعث مسافروں کو کم سے کم بے آرامی ہو۔ راستے کے سٹیشنوں پر مربوط سیاحتی سروس کاؤنٹرز موجود ہیں جہاں سے چھانگ بائی پہاڑ کے خوبصورت علاقے اور خود گاڑی چلانے والے دوروں کے لئے ایک ہی جگہ پر بکنگ کی سہولت ملتی ہے۔

چونکہ یہ ریلوے روٹ چھانگ بائی پہاڑی علاقے کے مرکز سے گزرتا ہے، اس لئے 77 فیصد پٹڑیاں پلوں یا سرنگوں کی شکل میں تعمیر کی گئی ہیں۔ انتہائی سرد موسم اور پیچیدہ زمینی ساخت جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے مقامی طور پر تیار کردہ آلات اور سردی سے بچاؤ کے مواد کا استعمال کیا گیاہے۔ ساتھ ہی ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے پل اس انداز میں بنائے گئے ہیں کہ وہ سائبیریائی ٹائیگر اور چینی ییو جیسے جنگلی جانوروں کے بنیادی رہائشی علاقوں کو متاثر نہ کریں۔

40 سے 50 ڈگری شمالی عرض البلد کے درمیان واقع جی لین قدرتی اور نرم برف کے لئے مشہور ہے۔ یہاں 68 سکی ریزارٹس اور 361 اسکی ٹریکس موجود ہیں جو مجموعی طور پر ایک ہزار414 ہیکٹر پر محیط اور 398 کلومیٹر طویل ہیں، جو ہر سطح کے اسکیئرز کے لئے موزوں ہیں۔ نومبر 2024 سے مارچ 2025 کے دوران جی لین نے 17 کروڑ ملکی سیاحوں کا خیرمقدم کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد کا اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!