سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چین کی سرکاری ملکیتی اور ریاستی انتظامی اداروں کی کارکردگی 2025 کے پہلے 8 مہینوں کے دوران بہتر رہی-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چین کی سرکاری ملکیتی اور ریاستی انتظامی اداروں کی کارکردگی 2025 کے پہلے 8 مہینوں کے دوران بہتر رہی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ان اداروں کی مجموعی آمدنی اس مدت کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.2 فیصد بڑھ کر 539.6 کھرب یوآن (تقریباً 75.9 کھرب امریکی ڈالر) ہوگئی، جو جنوری سے جولائی کے دوران کی کارکردگی کے مقابلے میں بہتر ہے۔
جنوری سے اگست کے دوران ان کمپنیوں کا کل منافع پچھلے سال کے مقابلے میں 2.7 فیصد کم ہو کر 27.9 کھرب یوآن رہا تاہم یہ کمی پہلے 7 مہینوں میں ہونے والی 3.3 فیصد کمی کے مقابلے میں کچھ کم ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران ان کمپنیوں پر واجب الادا ٹیکس اور فیس میں معمولی کمی ہوئی ہے جو 0.3 فیصد کم ہوکر 39 کھرب یوآن رہ گئی۔ اس سے پہلے 7 مہینوں میں یہ کمی 0.4 فیصد تھی۔
