سی پی او راولپنڈی نے 15 سالہ لڑکے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں گھر کی تیسری منزل کی چھت سے 15سالہ لڑکے کی نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت حسن خان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق لاش پر تشدد اور گلے پر چھری کے وار کے زخم موجود ہیں، لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق تمام زاویوں سے قتل محرکات کی تحقیقات جاری ہیں،ملوث ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
