پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مینز کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کا بڑا فائنل ہے، ہماری دعائیں اور مکمل سپورٹ قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل سے قبل اپنے ایک بیان میں ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ انشااللہ پاکستان میچ جیتے گا اور ملک کا نام روشن کرے گا۔
