اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرٹینمنٹقریشی بہت ہی کمال کے اداکار ہیں، مدیحہ امام

قریشی بہت ہی کمال کے اداکار ہیں، مدیحہ امام

اداکارہ مدیحہ امام نے کہا ہے کہ تمام ڈرامے صرف ایک ہی اداکار کے ساتھ کرنے پڑیں توفیصل قریشی کا انتخاب کروں گی۔ ایک پرو گرام میں انہوں نے کہا کہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ مجھے بہت اچھا لگا اور وہ بہت ہی کمال کے اداکار ہیں۔

دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ کام کے سلسلے میں وہ پہلی بار ترکیہ گئیں اور وہاں حلال کھانے کے حوالے سے خدشات کے باعث زیادہ تر وقت ہوٹل تک ہی محدود رہیں، تاہم والدہ کے اصرار پر واپسی سے ایک دن قبل گھومنے کے لیے نکلیں۔

مدیحہ امام نے بتایا کہ گھومنے کے دوران انہوں نے ایک ٹھیلے سے فروٹ چاٹ خریدی، لیکن جب ترکش کرنسی میں پیسے دیے تو فروٹ فروش غصے میں آ گیا اور سیکیورٹی گارڈ کو بھی بلا لیا۔

اداکارہ کے مطابق وہ دونوں غصے میں بولنے لگے اور چونکہ انہیں ترکش زبان نہیں آتی تھی، اس لیے وہ حیران و پریشان معاملہ سمجھنے کی کوشش کرتی رہیں، تاہم یہ سب کچھ ان کے ویگن ڈرائیور نے دور سے دیکھ لیا۔بعدازاں معاملہ یہ نکلا کہ ان کے پاس موجود کرنسی جعلی تھی، جو وہ پاکستان سے تبدیل کروا کر لے گئی تھیں، اس موقع پر ان کے ویگن ڈرائیور نے معاملہ سنبھالا اور فروٹ چاٹ کے پیسے ادا کیے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!