اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین میں دنیا کا بلند ترین پل ٹریفک کے لئے کھول دیا...

چین میں دنیا کا بلند ترین پل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

چین کے جنوب مغربی  صوبے گوئی ژو میں ہوا جیانگ عظیم کینن پل کا فضائی منظر-(شِنہوا)

گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں دنیا کا سب سے بلند ترین پل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جس سے اس گہری وادی کو عبور کرنے کا سفر 2 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 2 منٹ رہ گیا ہے۔ یہ پل3 سال میں مکمل ہوا۔

  گوئی ژو کے پہاڑی علاقے میں دریائے بے پان پر 625 میٹر کی بلندی پر واقع ہواجیانگ عظیم کینن پل سان فرانسسکو کے گولڈن گیٹ برج سے لگ بھگ 9 گنا بلند ہے۔

گوئی ژو کے صوبائی حکام کے مطابق اس منصوبے کا مرکزی احاطہ ایک ہزار 420 میٹر ہے جو اسے پہاڑی علاقے میں دنیا کا سب سے طویل احاطہ رکھنے والا معلق سٹیل ٹرس گرڈر پل بنا دیتا ہے۔

یہ پل ہواجیانگ عظیم وادی پر تعمیر کیا گیا ہے، جسے "زمین کی دراڑ” بھی کہا جاتا ہے۔ 2 ہزار890 میٹر لمبا یہ ڈھانچہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے تیزی سے پھیلتے ہوئے بنیادی سہولت کے نیٹ ورک میں تازہ ترین اضافہ ہے۔

دنیا کا سابقہ سب سے اونچا پل، جو دریائے بے پان پر ہی واقع ہے، ہواجیانگ عظیم کینن پل سے صرف 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ سابقہ ریکارڈ ہولڈر پل 2016 میں کھولا گیا تھا، پل کے فرش سے دریا کی سطح تک اونچائی 565.4 میٹر ہے۔

گزشتہ برسوں کے دوران چین کے پسماندہ ترین صوبوں میں شمار ہونے والا گوئی ژو اپنے پہاڑی علاقے میں 30ہزار سے زائد پل تعمیر کر چکا ہے جن میں دنیا کے 3سب سے اونچے پل بھی شامل ہیں۔ دنیا کے 100 سب سے اونچے پلوں میں سے تقریباً نصف اسی صوبے میں واقع ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!