اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانپنجاب ، سیلاب متاثرہ علاقوں میں 33700فٹ طویل شگاف پر کرنے کا...

پنجاب ، سیلاب متاثرہ علاقوں میں 33700فٹ طویل شگاف پر کرنے کا کام80 فیصد مکمل

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کی تعمیر و مرمت ریکارڈ مدت میں مکمل کر لی گئی،سیلاب متاثرہ علاقوں میں 33700فٹ طویل شگاف پر کرنے کا کام 80 فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے، باقی بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق موٹروے کی طرف حافظ والا میں 23ہزار فٹ ڈسٹری بیوٹری ٹریک کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی، دو سڑکوں پر 410فٹ طویل شگاف بھی پر کرلئے گئے۔ مظفر گڑھ کے نواحی علاقے نوراجہ بھٹہ بند کی تعمیر و مرمت مکمل ہو گئی، بند میں سیلاب سے پڑنے والے شگاف پر کر دئیے گئے۔

سیلاب سے متاثرہ 1960 فٹ طویل حفاظتی بند کی تعمیر مکمل کر لی گئی، نوراجہ بھٹہ بند پر 1250فٹ طویل شگاف پر کیا گیا، نوراجہ بھٹہ بند کو 3450فٹ تک مضبوط حفاظتی بند میں بدل دیا گیا۔

علاوہ ازیں چوتھے نہر پر پڑنے والے 283فٹ شگاف کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کر لی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!