اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین میں آئس کریم نمائش شروع، دنیا بھر سے خریداروں کی آمد

چین میں آئس کریم نمائش شروع، دنیا بھر سے خریداروں کی آمد

چین کے شمالی شہر تیانجن میں آئس کریم چائنہ 2025 کا آغاز بدھ کے روز ہوا۔ اس نمائش میں آئس کریم صنعت کی نئی مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی کو پیش کیا جا رہا ہے۔

تین روزہ نمائش میں 500 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔اس موقع پر نئی مصنوعات کی رونمائی، پیشہ ورانہ سیمینارز اور کمپنیوں کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے کے لئے خصوصی ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 90سے زائد ممالک اور خطوں سے 2 ہزار سے زیادہ غیر ملکی خریدار بھی اس نمائش میں شریک ہیں۔ منتظمین کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنی ہے۔

50 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر محیط اس نمائش میں آئس کریم، آئس کریم کے اجزاء اور ٹھنڈک کے نظام کی سہولیات پیش کی جا رہی ہیں۔

آئس کریم چائنہ کی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ ژانگ شیاؤ ہونگ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی لاگت، شدید مقابلے، سپلائی چین میں تبدیلیوں اور کمزور صارفین کے باوجود آئس کریم کی صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کمپنیاں اپنی مصنوعات میں جدت لا کر اور نئے بازار تلاش کر کے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

چینی برانڈز تیزی سے بیرون ملک توسیع کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ ایک چینی کمپنی شین یانگ ڈیشی کولڈ ڈرنک فوڈ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا ہے کہ امریکی خریداروں نے اُن کی ایسی آئس کریمز میں دلچسپی ظاہر کی ہے جن کے ڈیزائن شین یانگ پیلس میوزیم سے متاثر ہیں۔

تیانجن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے شہر تیانجن میں آئس کریم نمائش کا آغاز ہو گیا ہے

90 سے زائد ممالک کے 2 ہزار سے زائد خریدار شرکت کر رہے ہیں

 غیر ملکی خریداروں کی تعداد گزشتہ سال سے دوگنی ہے

 500 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں نمائش میں حصہ لےرہی ہیں

 نئی مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی پہلی بار پیش کی جا رہی ہے

مصنوعات میں آئس کریم، اجزا اور کولنگ مشینری شامل ہیں

 سیمینارز اور کاروباری ملاقاتوں کا اہتمام بھی ایونٹ کا حصہ ہے

 چینی برانڈز کو بیرون ملک منڈیوں کی تلاش ہے

 امریکی خریدار منفرد ڈیزائن والی آئس کریمز میں دلچسپی لے رہے ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!