اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین میں انکیوبیشن کانفرنس کا انعقاد،  دنیا بھر سے کاروباری افراد کی...

چین میں انکیوبیشن کانفرنس کا انعقاد،  دنیا بھر سے کاروباری افراد کی شاندار شرکت

چین کے شہر شنگھائی کے لِن گانگ اسپیشل ایریا میں پیر اور منگل کے روز عالمی ٹاپ پرفارمنگ انکیوبیٹر کانفرنس 2025 (ڈبلیو ٹی آئی سی 2025) کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس ایونٹ نے عالمی صنعت کے رہنماؤں، نمایاں سرمایہ کاروں، سرکردہ کاروباری انکیوبیٹرز، ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹارٹ اپس اور دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔

شرکاء نے چین کے تیزی سے پروان چڑھتے جدت اور انکیوبیشن کے مربوط نظام کو سراہا اور اس میں عالمی کاروباری شخصیات کے لئے موجود شاندار مواقع کو اجاگر کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): روبرٹو ایل ٹوزا ڈیوڈ، شریک بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر، سٹارٹ اپس ڈاٹ ایس ٹی

"میں روبرٹو ٹوزا ہوں، اسٹارٹ اپس ڈاٹ ایس ٹی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر۔ لِن گانگ واقعی ایسی جگہ ہے جہاں آپ کو موجود ہونا چاہئے۔ ایسا ضروری ہے۔یہاں ہر طرح کی جدت اور نئے حل مارکیٹ میں آ رہے ہیں۔بالآخر اگر آپ اپنے نظامِ جدت کو بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ کو بہترین ماڈلز سے سیکھنا ہوگا اور بلاشبہ شنگھائی اور لِن گانگ ان میں شامل ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): فیدور بیلوموئف، چیف ایگزیکٹو آفیسر، فور بلائنڈ 

"ہم نابینا اور دیکھنے سننے کی صلاحیتوں سے محروم افراد کو اپنے آلات اور حل کے ذریعے زیادہ خودمختار اور زیادہ تعلیم یافتہ بننے میں مدد کرتے ہیں۔

میرے دوستوں نے کہا کہ یہ کانفرنس اہم ہے اور اس میں جانا بھی ضروری ہے۔ آپ کو بالکل وہی ملے گا جس کی آپ کو ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں یہاں آیا ہوں۔ یہ ہمارے لئے شاندار موقع اور بہترین طریقہ ہے کہ اپنی ٹیم کے لئے شراکت داروں کو  تلاش کریں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): چھنگ جھِی گو، شریک بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر، پروٹونیرا

"ہمارا موجودہ اسٹارٹ اپ منصوبہ پلاسٹک کو ہائیڈروجن میں تبدیل کرنے پر مرکوز ہے۔ فی الحال ہم لیبارٹری مرحلے میں ہیں اور بتدریج صنعتی پیمانے پر اس کو بڑھا رہے ہیں۔ ہم چین کےموجودہ صنعتی ڈھانچے کے حوالے سے پرامید ہیں۔ ہم لِن گانگ اس لئے آئے ہیں تاکہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور یہ دیکھیں کہ منصوبہ عملی طور پر کتنا قابلِ عمل ہے”

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

شنگھائی میں عالمی انکیوبیشن کانفرنس 2025 کا شاندار انعقاد

دنیا بھر کے صنعت کار اور سرمایہ کار شریک ہوئے

جدید انکیوبیٹرز اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس نمایاں رہے

ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پہچان ملی

شرکاء نے چین کے انوویشن ماڈل کو سراہا

عالمی کاروباری افراد کے لئے نئے دروازے کھل گئے

روبرٹو ٹوزا نے لِن گانگ کو جدت کا مرکز قرار دیا

فیدور بیلوموئف نے نابینا افراد کے لئے انقلابی حل پیش کئے

چھنگ جھِی گو پلاسٹک سے ہائیڈروجن بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!