اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین کا گلوبل گورننس انیشی ایٹو عالمی انصاف اور ترقی کی ضمانت...

چین کا گلوبل گورننس انیشی ایٹو عالمی انصاف اور ترقی کی ضمانت ہے،  یوسف رضا گیلانی

پاکستان کے ایوان بالا کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چین کے تجویز کردہ "گلوبل گورننس انیشی ایٹو” کا مقصد زیادہ منصفانہ عالمی نظام کو فروغ دینا ہے اور اس سے انسانیت کی ترقی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے لئے چین کے وژن کی عکاسی ہوتی ہے۔

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں قائم چین کے سفارتخانے نے پیر کے روز اسلام آباد میں  ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔

گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کے شاندار سفر سے رہنمائی لینے اور پاکستان اور چین کی اٹوٹ دوستی کی بنیاد پر، اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں ممالک مل کر اپنے عوام اور وسیع تر خطے کے لئے امید، ترقی اور خوشحالی کے نئے باب رقم کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کی آہنی دوستی کا ایک قابل فخر باب ہے۔ سی پیک صرف سڑکوں، توانائی منصوبوں یا بندرگاہوں کا نام نہیں بلکہ یہ دونوں اقوام کے مشترکہ خوابوں اور خوشحالی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر بندرگاہ جو کبھی ایک خاموش ماہی گیری کا مرکز تھی اب اس تبدیلی کی علامت بن چکی ہے۔ یہ تجارت کے لئے ایک دروازہ ہے، علاقائی معاشی سرگرمیوں کا محرک ہے اور اس بات کی زندہ مثال ہے کہ پائیدار تعاون سے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کی 76ویں سالگرہ منائی گئی

تقریب کا انعقاد چینی سفارتخانہ نے کیا

سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی مہمان خصوصی تھے

 گیلانی کا چین کے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو خراج تحسین

چینی اقدام سے منصفانہ عالمی نظام کی توقعات ہیں

پاکستان اور چین کی دوستی ناقابلِ شکست ہے

گوادر بندرگاہ ترقی اور تعاون کی روشن علامت ہے

پاک چین تعلقات خطے میں خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہوں گے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!