اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین نے فینگ یون-3 08 سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا

چین نے فینگ یون-3 08 سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا

چین کے شمال مغربی علاقے میں جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ 2 سی کیریئر راکٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے لئے آزمائشی سیٹلائٹ لے کر خلا میں روانہ ہو رہا ہے جس کے ساتھ یوآن ژینگ-1 ایس اپر سٹیج منسلک ہے-(شِنہوا)

جیو چھوان(شِنہوا)چین نے فینگ یون-3 08 سیٹلائٹ کو ملک کے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے خلا میں بھیجا ہے۔

یہ سیٹلائٹ صبح 3 بج کر 28 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ-4 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا اور کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

چین کی قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے) کے مطابق یہ سیٹلائٹ 9 ریموٹ سینسنگ آلات سے لیس ہے جن میں ایک درمیانی ریزولوشن والا سپیکٹرل امیجر اور مائیکرو ویو امیجر شامل ہیں۔ یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر موسم کی پیشگوئی، فضائی کیمیا اور موسمیاتی تبدیلی پر تحقیق و نگرانی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

سی این ایس اے کا کہنا ہے کہ اس سیٹلائٹ کی فعالیت چین کی عالمی سطح پر عددی موسمیاتی پیشگوئی، ماحولیاتی تبدیلیوں کے ردعمل، موسمیاتی آفات کی روک تھام اور کمی کے شعبوں میں صلاحیتوں کو مضبوط کرے گی۔

یہ لانچ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹس کی 596 ویں پرواز تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!