ریلوے ٹریک بحال نہ ہونے پر جعفر ایکسپریس چوتھے روزبھی کوئٹہ سے پشاور روانہ نہ ہوسکی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین سروس سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونیوالے ریلوے ٹریک اور پل بحال نہ ہونے کے باعث معطل ہے، متاثرہ ریلوے لائن اور پل کی مرمت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک اور پل اگلے دو روز میں بحال کردیا جائے گا۔
