اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینڈیجیٹل سہولتوں نے اکسو کی دیہی معیشت میں نئی جان ڈال دی،...

ڈیجیٹل سہولتوں نے اکسو کی دیہی معیشت میں نئی جان ڈال دی، کسانوں کی آمدنی میں نمایاں اضافہ

ڈیجیٹل سہولتوں نے چین کے شمال مغربی خودمختار علاقے سنکیانگ ویغور کے شہر اکسو میں دیہی زندگی اور روزگار کے طریقوں کو تبدیل کر کے  رکھ دیا ہے۔

اکسو نے سال 2019 میں ای کامرس انکیوبیٹر قائم کیا اور مقامی نوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے بڑی نیٹ ورک ایجنسیوں کے ساتھ شراکت کی۔ سال 2024 تک 9 ہزار 500 سے زائد ہنرمندوں کو تربیت دی جا چکی تھی۔

شہر کا ای کامرس انڈسٹریل پارک ہانگ ژو کی مکمل مالی معاونت سے قائم کیا گیا ہے جو کہ چین کے مشرقی علاقےمیں ای کامرس، فِن ٹیک (مالیاتی ٹیکنالوجی) اور مصنوعی ذہانت کا اہم مرکز ہے۔

اس پارک میں 35 ہزار سے زائد افراد کام کرتے ہیں اور یہاں 300 سے زیادہ ادارے سرگرم ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژاؤ یی ژین، ڈپٹی ڈائریکٹر، اکسو کامرس بیورو

"سال 2014 میں اکسو کی آن لائن ریٹیل فروخت تقریباً 40 کروڑ یوان (5 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر) تھی۔ 2024 تک یہ بڑھ کر 4 ارب یوآن تک جا پہنچی۔ آج یہاں 9 ہزار 500 سے زیادہ آن لائن کاروبار ہیں اور ای کامرس نے مقامی کسانوں کی سالانہ فی کس آمدنی  تقریباً 2 ہزار یوآن (280 امریکی ڈالر) بڑھا دی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): علیے صادق، ای کامرس ٹرینی اینڈ لائیو اسٹریمر

"پہلے میرے پاس زیادہ مہارت نہیں تھی، لیکن اب میں مسلسل بہتری لا رہی ہوں۔ میری تنخواہ بڑھ رہی ہے اور میری زندگی پہلے سے بہتر ہو گئی ہے۔ مستقبل کے لئے میرا ارادہ ہے کہ میں ایک نمایاں لائیو اسٹریمر بنوں اور اس شعبے میں ترقی جاری رکھوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): گُوو سوجیے، ای کامرس ٹرینی

"ای کامرس کی تربیت میں حصہ لینے سے میری سوچ وسیع ہوئی اور مجھے احساس ہوا کہ لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے نہ صرف میں اپنے سیب بہتر قیمت پر فروخت کر سکتی ہوں بلکہ زیادہ سے زیادہ  لوگوں کو سنکیانگ کے ان لذیذ سیبوں سے لطف اٹھانے کا موقع بھی فراہم کر سکتی ہوں۔”

ای کامرس پلیٹ فارمز اکسو کے مشہور سیب، اخروٹ اور لال کھجوریں ملک بھر کے گھروں تک پہنچا رہے ہیں۔

"سال 2025 کی پہلی ششماہی میں شہر کی آن لائن ریٹیل فروخت 2 ارب 31 کروڑ 80 لاکھ یوآن  (تقریباً 32 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر) تک جا پہنچی جن میں زرعی مصنوعات کا حصہ ایک ارب 14 کروڑ 20 لاکھ یوآن (تقریباً 16 کروڑ امریکی ڈالر) رہا۔”

اکسو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

اکسو میں ڈیجیٹل سہولتوں سے دیہی معیشت ترقی کر رہی ہے

ای کامرس نے کسانوں کی سالانہ آمدنی میں نمایاں اضافہ کیا

مقامی نوجوان لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے روزگار حاصل کر رہے ہیں

ای کامرس پارک نے 35 ہزار ہنرمندوں کو روزگار فراہم کیا

300 سے زائد ادارے ای کامرس پارک میں سرگرم ہیں

تربیت یافتہ نوجوان آن لائن کاروبار میں نئی راہیں کھول رہے ہیں

سنکیانگ کے سیب، اخروٹ اور کھجور اب ملک بھر میں فروخت ہوتے ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!