اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرٹینمنٹجمہوریہ کانگو کے دارالحکومت میں چین کے تعاون سے قائم کردہ مرکز...

جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت میں چین کے تعاون سے قائم کردہ مرکز میں وو اوپیرا کا انعقاد

جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں مہمان چین کی امداد سے تعمیر ہونے والے وسطی افریقی ثقافتی و فنون مرکز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو بنواتے ہوئے-(شِنہوا)

کنشاسا(شِنہوا)جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے دارالحکومت کنشاسا میں روایتی چینی وو اوپیرا کے کلاسیکی نمونے پیش کئے گئے جنہیں تقریباً 800 افراد نے دیکھا۔

افریقی ملک میں چینی سفارتخانے کی میزبانی میں ہونے والی دلکش پرفارمنس چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے تعلق رکھنے والے ژےجیانگ وو اوپیرا طائفے کے 20 سے زائد فنکاروں نے پیش کی۔ یہ تقریب کنشاسا میں چین کے تعاون سے قائم وسطی افریقی ثقافتی و فنون مرکز میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ڈی آر سی کی سینیٹ کے نائب صدر دوئم موڈسٹ بہاتی لوکویبو بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام کانگو کے عوام کے لئے روایتی چینی ثقافت کے منفرد حسن کو قریب سے دیکھنے کا ایک موقع تھا۔ اس پروگرام نے دارالحکومت کی ثقافتی زندگی کو مزید مالا مال کیا اور دونوں اقوام کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور دوستی کو فروغ دیا۔

وو اوپیرا جسے جن ہوا اوپیرا بھی کہا جاتا ہے، چین کے منگ دور (1368-1644) میں وجود میں آیا اور آج بھی چین کے مشرقی حصے میں مقبول ہے۔ اسے چین کے قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!