اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینگیری سٹیڈ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ تعینات

گیری سٹیڈ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ تعینات

نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈسی )میں ہائی پرفارمنس کوچ کی حیثیت سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ 53 سالہ گیری سٹیڈ کھلاڑیوں، کوچز اور ہائی پرفارمنس پروگرامز کی تربیت و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

گیری سٹیڈ نے کہاکہ میرا دل ہمیشہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ رہا ہے۔ اگر میں اپنی مہارت نوجوان کھلاڑیوں اور کوچز تک منتقل کر سکا، تو یہ میرے لیے باعثِ فخر ہوگا۔ گیری سٹیڈ اس وقت بھارت کی آندھرا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی ہیں اور انہیں این زیڈ سی کی جانب سے بیرون ملک کوچنگ کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ مزید تجربہ حاصل کر سکیں۔

یاد رہے گیری سٹیڈ کا نیوزی لینڈ کرکٹ سے 34 سالہ تعلق ہے جس میں ان کو پانچ ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے،اس کے علاوہ وہ 100 سے زائد فرسٹ کلاس اور لسٹ اے میچز کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔

کوچنگ میں بھی وہ مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے، جن میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم، کینٹربری اور این زیڈ سی اکیڈمی شامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!