وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایکس کے بلند ترین سطح پر پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک معاشی ترقی کی جانب گامزن ،انشا اللہ سفر تیزی سے جاری رہے گا۔
جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے سٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ 61ہزار پوائنٹ کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے،انشا اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔
