اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانفیلڈ مارشل کی مہارت، وژن، سفارتکاری ملکی کامیابی کا باعث ہے، فردوس...

فیلڈ مارشل کی مہارت، وژن، سفارتکاری ملکی کامیابی کا باعث ہے، فردوس عاشق اعوان

رہنماء استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے مہارت، وژن و سفارتکاری سے ملک کی کامیابی کا باعث ہے ،سمت درست کرنا ہوگی، تعلیم و تربیت ساتھ نہ ہو تو کوئی مہذب شہری کردار ادا نہیں کرسکتا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 6-0بھارت کی چڑ بن گئی ہے، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نے اپنے سے بڑے مخالف کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے اپنی مہارت، وژن و سفارتکاری سے ملک کو کامیاب کرایا، ان کی دن رات کی محنت نے پاکستان کو دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دلایا۔

انہوں نے کہا کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، حرمین شریفین کی پہرے داری پاکستان کے حصے میں آنا دنیا و آخرت کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں درست سمت میں جانا ہوگا، جب تک تعلیم و تربیت اکٹھی نہ ہو کوئی مہذب شہری اپنا کردار نہیں ادا کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس فائونڈیشن ایجوکیشن سسٹم میں پولیس کے شہدا و غازیوں کے بچوں کیلئے تعلیم کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!