اماراتی میڈیا کونسل نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کی مدد سے شناخت متاثر نہ کریں، بغیر اجازت کے اے آئی کی مدد سے مشہور شخصیات اور قومی علامتوں کی تصویر کشی کرنا اور گمراہ کن معلومات پھیلانا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا نفرت انگیزی، جھوٹا پروپیگنڈا، کردار کشی اور سماجی اقدار پر حملہ ناقابلِ قبول ہے، ایسے منفی اقدامات پر میڈیا قوانین کے تحت بھاری جرمانے اور انتظامی سزائیں دی جائیں گی۔
