اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین میں 2021 سے اب تک شہری علاقوں میں ملازمتوں کی تخلیق...

چین میں 2021 سے اب تک شہری علاقوں میں ملازمتوں کی تخلیق مقررہ ہدف سے زیادہ رہی

چین کی وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی تحفظ کے مطابق 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے آغاز سے لے کر اگست 2025 تک شہری علاقوں میں کل 5 کروڑ 92 لاکھ 10 ہزار نئی ملازمتیں پیدا کی جا چکی ہیں، جو مقررہ ہدف 5 کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی تحفظ وانگ شیاؤ پھنگ نے کہا ہے کہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے آغاز سے لے کر اگست 2025 تک مجموعی طور پر 5 کروڑ 92 لاکھ 10 ہزار نئی شہری ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں جو مقررہ ہدف 5 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں۔

وانگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس عرصے کے دوران چین میں روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی ہے، ملازمتوں کی ساخت میں مسلسل بہتری آئی ہے اور معیار میں بھی بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2021 سے اب تک روزگار سے متعلق سبسڈیوں کی مد میں 470 ارب یوآن سے زائد(تقریباً 66.06 ارب امریکی ڈالر) فراہم کئے گئے ہیں جبکہ 130 ارب یوآن سے زائد کی رقم روزگار کے استحکام کے لئے ریفنڈز کی صورت میں جاری کی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!