چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ مثبت اقدامات کرے، غیر معقول محصولات ختم کرے اور دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے سازگار حالات پیدا کرے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ مثبت اقدامات کرے، غیر معقول محصولات ختم کرے اور دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے سازگار حالات پیدا کرے۔
یہ بات وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب ان سے چین کی جانب سے امریکی سویابین اور بوئنگ طیاروں کی ممکنہ خریداری سے متعلق سوال کیا گیا۔
حہ یادونگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تعاون میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں ہیں جو اس وقت اسے نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اصل روح باہمی فائدےاور تعاون پر مبنی ہے اور یہ کہ دونوں ممالک وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کی بے پناہ گنجائش رکھتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ بھی چین کے ساتھ مل کر اسی سمت میں کام کرے گا تاکہ چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مستحکم، مثبت اور پائیدار ترقی کے لئے سازگار حالات پیدا کئے جاسکیں۔
