اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچینی نائب وزیراعظم کا ہونان میں ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتی اختراع پر...

چینی نائب وزیراعظم کا ہونان میں ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتی اختراع پر زور

چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر ژوژو میں بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کی ایپلیکیشنز سے متعلق چوتھی بین الاقوامی سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چھانگ شا(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے سائنسی اور تکنیکی اختراع کو صنعتی ترقی کے لئے استعمال کرنے اور چین کے وسطی صوبے ہونان کو جدید مینوفیکچرنگ کا قومی مرکز بنانے پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے یہ بات صوبے کے معائنہ جاتی دورے کے موقع  پر کہی۔

اس دوران انہوں نے ایک جدید ٹیکنالوجی تحقیقاتی ادارے اور ایک آڈیو ویژول لیبارٹری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نئی طرز کے تحقیقی اداروں پر زور دیا کہ وہ مارکیٹ پر مبنی طریقہ کار اپنائیں اور اختراع کی صلاحیت کو مزید متحرک کریں۔ انہوں نے ثقافتی ترقی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ذہین تبدیلی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا تاکہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ نئی ثقافتی صنعتوں کو فروغ دیا جا سکے۔

چینی نائب وزیراعظم نے بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کی ترقی اور بڑے پیمانے پر اس کے استعمال کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے آزادانہ اختراع، بیڈو سسٹم اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے درمیان ہم آہنگی، اہم صنعتوں اور صارفین کی منڈیوں میں استعمال کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے مصنوعی ذہانت اور کم اونچائی والی معیشت کے ساتھ اس کی گہری ہم آہنگی پر زور دیا۔

مقامی ذہین مینوفیکچرنگ تنصیبات کے دورے میں ڈنگ نے مقامی حالات کے مطابق مخصوص صنعتی کلسٹرز کی ترقی اور ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر پر زور دیا جس میں جدید مینوفیکچرنگ اس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!