امریکا کے ٹینس کھلاڑی فرانسس ٹیافو جونیئر اور کینیڈین ٹینس سٹار ڈینس شاپووالوف جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے رائونڈ میچ میں ہنگری کے ٹینس کھلاڑی اور کوالیفائر مارٹن فوکسوکس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکا کے ٹینس کھلاڑی فرانسس ٹیافو جونیئر کو 6-3، 6-1اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست دی۔
ایک اور میچ میں جرمنی کے ٹینس کھلاڑی ڈینیئل آلٹمائر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی اور ایونٹ کے سیونتھ سیڈڈ ڈینس شاپووالوف کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 6-3 سے نہ صرف اپ سیٹ شکست دی بلکہ حریف کھلاڑی کو ایونٹ سے بھی باہر کر دیا۔
