اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے سنکیانگ کی پہلے سات ماہ میں غیر ملکی تجارت میں...

چین کے سنکیانگ کی پہلے سات ماہ میں غیر ملکی تجارت میں نمایاں اضافہ

ارمچی: چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے میں اشیا کی مجموعی درآمدات اور برآمدات رواں سال کے پہلے سات ماہ میں 39.1 فیصد اضافے کے ساتھ 253 ارب 30کروڑ یوآن(تقریباً 35 ارب 50کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئیں۔

ارمچی کسٹمز کے مطابق، سنکیانگ کی غیر ملکی تجارت میں اضافے کے لیے چین (سنکیانگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون (ایف ٹی زیڈ) اور خطے کے خصوصی تجارتی زونز(بانڈڈ زونز)نے گزشتہ کی طرح اہم کردار ادا کیا۔

اعدادوشمار کے مطابق پہلے سات ماہ کے دوران خطےکے  پہلے پائلٹ ایف ٹی زیڈ کی درآمدی اور برآمدی مالیت کا حجم 85 ارب 10کروڑ یوآن رہا ، جو سنکیانگ کے کل تجارتی حجم کا 33.6 فیصد ہے۔کاشغر، ہورگوس، الاتو اور ارمچی کے چار بانڈڈ زونز کا مجموعی تجارتی حجم 42.9 فیصد رہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!