چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں کاربن سے پاک آزمائشی علاقے میں واقع بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) نیوزسنٹر اور اس سے ملحقہ عمارتوں کی چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے پینلز کافضائی منظر-(شِنہوا)
ہائیکو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں دنیا کے پہلے 2 ہزار وولٹ شمسی توانائی (پی وی) عملی تصدیقی مرکز کا افتتاح کیا گیا، جو اعلیٰ وولٹیج پی وی ٹیکنالوجی کی تصدیق میں ایک اہم کامیابی ہے۔
اس مرکز کو چین کے معیاری تصدیقی مرکز کے اشتراک سے منعقدہ ایک سیمینار کے دوران متعارف کرایا گیا۔ یہ مرکز داتانگ ہائی نان انرجی ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے تعمیر کیا ہے اور وہ ہی اسے چلارہی ہے۔
یہ مرکز مکمل ڈیٹا جمع کرنے اور منظم کارکردگی جانچنے کی پوری سہولت رکھتی ہے اور اس کا مقصد پی وی صنعت میں 2 ہزار وولٹ جیسے اعلیٰ وولٹیج ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے لئے ایک جیسا معیار بنانے کی کمی پورا کرنا ہے۔
بڑے پیمانے پر زمینی پاور سٹیشنز کے لئے 2 ہزار وولٹ والی پی وی ٹیکنالوجی کیبل کا کم استعمال کرتی ہے اور روایتی 1,500 وولٹ سسٹمز کی نسبت بجلی کا خرچ بھی کم کرتی ہے۔ تاہم اس کی طویل مدت تک کارکردگی، آلات کے ساتھ مطابقت اور سخت ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت کو ثابت کرنے کے لئے قابل اعتماد تجربات کی ضرورت ہے۔
داتانگ ہائی نان انرجی ڈیویلپمنٹ کے جنرل منیجر ژانگ جون باؤ نے کہا کہ تجرباتی پی وی تحقیق لیبارٹری کے نظریے اور عملی پاور سٹیشن کے کام کے درمیان فرق کو ختم کرتی ہے۔ کمپنی ہائی نان میں اپنی صاف توانائی کی خصوصیات کے فائدے اٹھا کر 2 ہزار وولٹ سسٹمز کو زیادہ درجہ حرارت، زیادہ نمی اور نمکین ماحول میں محفوظ اور قابل اعتماد طریقے سے چلانے کو فروغ دے گی۔
