چینی صدر شی جن پھنگ چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی میں منعقدہ گالا میں شرکت کے دوران لوگوں کی طرف ہاتھ ہلارہے ہیں-(شِنہوا)
ارمچی(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ارمچی میں ایک عظیم الشان تقریب میں شرکت کی جو کہ اس علاقے کا دارالحکومت ہے۔
شی جن پھنگ کے ہمراہ مقامی حکام، تمام گروہوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام اس تقریب میں شریک ہوئے۔
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین اور مرکزی وفد کے سربراہ وانگ ہوننگ نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وانگ اور کائی دونوں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کی قائمہ کمیٹی کے رکن ہیں۔
سی پی سی مرکزی کمیٹی، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی، سٹیٹ کونسل، سی پی پی سی سی قومی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے ایک تہنیتی پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔
