اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینسلک روڈ ایکسپو چین اور دنیا کے درمیان ثقافتی پل بن گئی،...

سلک روڈ ایکسپو چین اور دنیا کے درمیان ثقافتی پل بن گئی، تھائی عہدیدار کی رائے

چین کے شہر دونہوانگ میں سلک روڈ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی وزارتِ ثقافت کے پرمننٹ سیکرٹری پراسوپ ریانگ نوئن نے کہا ہے کہ یہ ایونٹ ثقافتی تبادلے اور  باہمی تعاون کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔

دونہوانگ جو کبھی قدیم سلک روڈ کا ایک اہم مرکز تھا طویل عرصے سے مختلف تہذیبوں کے ملاپ کی سرزمین رہا ہے۔

آٹھویں سلک روڈ (دونہوانگ) انٹرنیشنل کلچرل ایکسپو میں 97 ممالک اور 8 عالمی تنظیموں کے مہمان اور شرکاء نے شرکت کی ہے۔

ایکسپو میں تھائی لینڈ کو اعزازی مہمان کا درجہ حاصل رہا جہاں ملک کے ثقافتی ورثے اور نسلی روایات کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (تھائی): پراسوپ ریانگ نوئن، پرمننٹ سیکرٹری ، وزارتِ ثقافت، تھائی لینڈ

"رواں برس تھائی لینڈ اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ چین کی حکومت کی جانب سے تھائی لینڈ کو اعزازی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے جو ہمارے لئے اعزاز  کی بات ہے۔ اس موقع پر تھائی لینڈ اپنی ثقافت کا جوہر اور اہم پہلو پیش کرنا چاہتا ہے۔

یہ ایونٹ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ فن و ثقافت کو عوامی روابط کو مضبوط بنانے کے لئے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ اس طرح کے مواقع لوگوں کو یہ دکھاتے ہیں کہ سیکھنا، ساتھ رہنا اور مختلف شعبوں میں ترقی کرنا کثیر جہتی تعاون سے ممکن ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ فنونِ لطیفہ کو جدید ٹیکنالوجی اور جدت کے ساتھ منظم کیا جائے۔ اس سے نہ صرف سیاحت اور معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ دونوں ممالک کے  مثالی تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے۔”

لان ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین میں آٹھویں سلک روڈ  ثقافتی نمائش کا شاندار انعقاد

97 ممالک کے نمائندے اور 8 عالمی تنظیموں کی شرکت

ایونٹ میں تھائی لینڈ کو اعزازی مہمان کا درجہ دیا گیا

تھائی ثقافت اور روایات بھرپور انداز میں پیش کی گئیں

رواں برس چین تھائی لینڈ سفارتی تعلقات کو50 سال ہو جائیں گے

تھائی عہدیدار نے ایکسپو کو بین الثقافتی تعاون کا نادر موقع قرار دیا

دونہوانگ  قدیم سلک روڈ کا تاریخی مرکز رہا ہے

جدید ٹیکنالوجی سے فنون و ثقافت کو نئی جہت ملی

ایونٹ سیاحت، معیشت اور تعلقات کے فروغ کا مؤثر پلیٹ فارم ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!