چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں ثقافتی ورثے کے تحفظ اور جدید سیاحت کے امتزاج نے تاریخی گلیوں کو نئی زندگی دی ہے۔ اس سے مقامی آمدنی میں اضافہ ہوا اور کمیونٹی کے روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
کوچا شہر کی کیوچی گلی قدیم کوچا ریاست (جسے چینی میں "کیوچی” کہا جاتا ہے) کے نام پر ہے۔ اصل نقشہ برقرار رکھتے ہوئے اسےمسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔
منصوبے کا مقصد نہ صرف رہائشی سہولیات میں بہتری لانا ہے بلکہ سیاحوں کے تجربے کو بھی مزید خوشگوار بنانا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وو ہائی بن، مقامی کمیونٹی افسر
"1.2 کلومیٹر طویل اس گلی میں اب 60 سے زائد کاروبار قائم ہیں۔ سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ لوگوں کی گھریلو آمدنی میں اضافہ ہوا اور مختلف نسلی گروہوں کے درمیان روابط مضبوط ہوئے ۔ ہمارا اگلا قدم یہ ہے کہ مزید سرمایہ کاری حاصل کر کے پرانے گھروں کی مرمت کریں اور رہائش و روزگار کی سہولیات میں مزید بہتری لائیں۔”
یہ تزئین و آرائش 200 سے زائد مقامی رہائشیوں کے لئے روزگار کے مواقع لے کر آئی اور ان کی اوسط ماہانہ آمدنی میں 2000 یوآن (تقریباً 280 امریکی ڈالر) کا اضافہ کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): آسیگل باہی، مقامی رہائشی ، دکاندار
"ریٹائرمنٹ کے بعد میں نے ایک چھوٹی سی دکان کھولی۔ اب ہم روزانہ تقریباً ایک ہزار یوآن (تقریباً 140 امریکی ڈالر) کما رہے ہیں اور زندگی دن بہ دن بہتر ہوتی جا رہی ہے۔”
آج کیوچی گلی ایک متحرک ثقافتی اور سیاحتی مقام بن چکی ہے۔ یہاں فنکارانہ مظاہرے، روایتی کھانے، دستکاری کے کام اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے تجربات پیش کئے جاتے ہیں۔
سال 2024 میں اس تاریخی گلی نے 10 لاکھ سے زائد سیاحوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): سیاح
"یہ جگہ واقعی بڑی خوبصورتی سے بحال کی گئی ہے۔ میں بہت سے مقامات پر جا چکا ہوں لیکن ایسا منظر میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ یہاں زیادہ تر ایک کمیونٹی یا خاندانی طرز کا ماحول لگتا ہے۔ یہاں چلنے کا تجربہ بہت خوشگوار ہے۔”
ادھر ہوتان میں توان چھنگ یعنی "اتحاد کا شہر” کا قدیم علاقہ بھی مکمل طور پر بدل چکا ہے۔ تزئین و آرائش کے منصوبوں نے ویغور طرزِ تعمیر کو محفوظ رکھتے ہوئے اس علاقے کو ایک پُرکشش سیاحتی مقام میں تبدیل کر دیا ہے۔
سال 2016 سے سال 2023 کے درمیان تقریباً 3 ہزار گھرانوں نے 4 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر رقبے پر ان ترقیاتی کاموں سے فائدہ اٹھایا۔ تزئین و آرائش کے منصوبوں کے لئے تقریباً ایک ارب 80 کروڑ یوآن (25 کروڑ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): کانگ جِنگ، انچارج، توان چھنگ سیاحتی مقام
"تزئین و آرائش کے ذریعے توان چھنگ کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ہم نے صفائی، ثقافتی سیاحت اور روزگار جیسے شعبوں میں زبردست تبدیلیاں دیکھی ہیں۔ سال 2024 میں 21 لاکھ سیاح اس علاقے میں آئے تھے جس سے 11 کروڑ 60 لاکھ یوآن (تقریباً ایک کروڑ 63 لاکھ امریکی ڈالر) کی سیاحتی آمدنی ہوئی۔”
مقامی رہائشیوں کے لئے یہ تبدیلی واضح اور حقیقی فوائد لے کر آئی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): آیگُل مات قربان، مقامی رہائشی ، دکاندار
"یہ ہمارا پرانا گھر تھا۔ تزئین و آرائش کے بعد ہم نے اسے ایک دکان کی شکل دیدی ہے۔ کاروبار بہت اچھا چل رہا ہے اور ہماری آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): مامتیمن غفور، مقامی رہائشی ، دکاندار
"تزئین و آرائش کے بعد یہ جگہ بہت مشہور ہو گئی ہے۔ زندگی میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔ ہماری تمام مشکلات دور ہو گئی ہیں اور جیب میں پیسہ آ گیا ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔”
ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
سنکیانگ کی تاریخی گلیوں میں نئی جان ڈال دی گئی ہے
کیوچی گلی میں 60 سے زائد نئے کاروبار کھل چکے ہیں
گلی کی بحالی سے مقامی آمدنی میں واضح اضافہ ہوا
200 سے زائد رہائشیوں کو باعزت روزگار ملا ہے
کیوچی گلی میں ثقافت اور سیاحت کا حسین امتزاج ہے
2024 میں یہاں 21 لاکھ سے زائد سیاحوں آئے تھے
سیاح خاندانی اور دوستانہ ماحول کو بے حد سراہتے ہیں
ہوتان کا توان چھنگ علاقہ پھر سے خوبصورتی سے جگمگانے لگا
یہاں 3 ہزار سے زائد گھروں کی تزئین و آرائش کی گئی
اس تبدیلی سے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link