اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلعراق ، داعش کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد ہلاک

عراق ، داعش کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد ہلاک

بغداد: عراق کے صوبے صلاح الدین میں داعش کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد ہلاک ہو گئے۔

صلاح الدین صوبے  کی پولیس کمانڈ کے میڈیا آفس کے عہدیدار کرنل محمد البازی نے شِنہوا کو بتایا کہ داعش کے عسکریت پسندوں نے بغداد سے تقریباً 120 کلومیٹر شمال میں سامرا شہر کے قریبی گاؤں میں ایک گھر پر دھاوا بول دیا جس کے دوران ایک مرد، دو خواتین اور تین بچے ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ عراقی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں  اور فرار ہونے والے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیاہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!