اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینہورگوس ریلوے بندرگاہ پر مال برداری ایک کروڑ ٹن سے تجاوز کر...

ہورگوس ریلوے بندرگاہ پر مال برداری ایک کروڑ ٹن سے تجاوز کر گئی

اسٹینڈ اپ (انگریزی): دو بائی یو، نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی

"اب تک 49 ہزار سے زائد چین یورپ (وسطی ایشیا) مال بردار ٹرینیں ہورگوس ریلوے بندرگاہ سے گزر چکی ہیں۔ یہ نیٹ ورک اب 90 مختلف راستوں پر مشتمل ہے جو 18 ممالک کے 46 شہروں اور علاقوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ یہ حقیقت میں  زمینی بین الاقوامی نقل و حمل  کے لیے ایک اہم دروازہ بن گیا ہے۔”

20 ستمبر کو دوپہر 12 بجے چین اور یورپ کو ملانے والی ایک مال بردار ٹرین ہورگوس ریلوے بندرگاہ سے روانہ ہوئی ہے۔ اس ٹرین میں 55 کنٹینرز تھے جن میں روزمرہ کی ضروری اشیا، الیکٹرانک پرزہ جات اور دیگر سامان موجود تھا۔ یہ ٹرین روس کے شہر سیلیاتینو کے لیے روانہ ہوئی ہے۔

یہ واقعہ ایک اہم سنگِ میل ثابت ہواہے کیونکہ اس کے نتیجے میں ہورگوس ریلوے بندرگاہ سے درآمد اور برآمد ہونے والے سامان کا حجم ایک کروڑ ٹن سے تجاوز کر گیا ہے۔ یہ ہدف مقررہ وقت سے 43 دن پہلے حاصل کیا گیا ہے اور گزشتہ سال کی نسبت 17.6 فیصد زیادہ رہا ہے۔

چین میں تیار کردہ مختلف مصنوعات جن میں روزمرہ کے استعمال کی اشیا، الیکٹرانکس، مشینری اور زرعی پیداوار شامل ہیں۔ سنکیانگ کی ریلوے بندرگاہوں کے ذریعے تیزی سے وسطی ایشیا اور یورپ کی منڈیوں تک پہنچ رہی ہیں۔

ہورگوس، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!