اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینگوگل پاکستان نے اے آئی پلس پلان متعارف کروا دیا

گوگل پاکستان نے اے آئی پلس پلان متعارف کروا دیا

سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل پلان لوگوں کو پیداواری و تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کیلئے طاقتور اے آئی ٹولز تک اضافی رسائی فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل منظر نامہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، ہمیں پاکستانیوں کی تخلیقی صلاحیتوں نے متاثر کیا ہے جو انہوں نے اے آئی ٹولز کو اپنانے میں دکھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوگل اے آئی پلس کی صورت میں ہم ان ٹولز کو ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کیلئے قابل رسائی بنا رہے ہیں۔ یہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا بنیادی حصہ ہے تاکہ ہر شخص اپنی پیداواری صلاحیت، تخلیقی صلاحیت اور سیکھنے کے عمل کو اے آئی کے ذریعے بہتر بنا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ گوگل اے آئی پلس پاکستان میں ایک ہزار 400 روپے ماہانہ پر دستیاب ہوگا، محدود مدت کیلئے پہلی مرتبہ سبسکرائب کروانے والے صارفین کو ابتدائی 6 ماہ کیلئے 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!