اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے یورپی یونین کی ڈیری مصنوعات پر سبسڈی کی تحقیقات شروع...

چین نے یورپی یونین کی ڈیری مصنوعات پر سبسڈی کی تحقیقات شروع کردیں

بیجنگ: چین نے یورپی یونین (ای یو) سے درآمد کی جانے والی ڈیری مصنوعات پر سبسڈی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وزارت تجارت نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ یہ تحقیقات جولائی میں چین کی ڈیری ایسوسی ایشن اور چائنہ ڈیری انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے دائرکی گئی  درخواست پرشروع کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے  7 اگست کو تحقیقات کے حوالے سے یورپی یونین سے مشاورت کی درخواست کی تھی، جو ایک ہفتے بعد منعقد ہوئی۔

تحقیقات کے دوران  یورپی یونین سے یکم اپریل 2023 سے 31 مارچ 2024 کے درمیان برآمد کی جانے والی کچھ ڈیری مصنوعات ، بشمول تازہ پنیر، دہی اور نیلے پنیرپر سبسڈی کی تحقیقات کی جائیں گی۔

وزارت نے کہا کہ یکم  جنوری 2020 سے 31 مارچ 2024 تک متعلقہ چینی صنعتوں کو پہنچنے والے نقصان کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!