اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانراولپنڈی، مختلف مقدمات میں 94 مجرمان کو سزائیں، 198 باعزت بری

راولپنڈی، مختلف مقدمات میں 94 مجرمان کو سزائیں، 198 باعزت بری

راولپنڈی میں 3ماہ کے دوران مختلف مقدمات میں 94مجرمان کو سزائیں جبکہ 198کو باعزت بری کردیاگیا۔

راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق قتل کے 13مقدمات میں 24مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں جن میں 12کو سزائے موت، 5کو عمر قید، ایک کو 13سال قید اور 6مجرمان کو ہرجانے کی سزا دی گئی۔

منشیات کے 63مقدمات میں 63مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں، ان میں ایک مجرم کو 15سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ، 3مجرمان کو 14سال قید اور 15لاکھ روپے جرمانہ، 7مجرمان کو 10سال قید اور 11لاکھ روپے جرمانہ سنایا گیا، اسی طر ح مختلف 49مجرمان کو 9سال قید اور 49لاکھ 60ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ 2 مجرمان کو 5،5 سال قید اور 40،40 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ایک مجرم کو 10ماہ قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

زیادتی کے 5 مقدمات میں 7 مجرمان کو سزائیں ہوئیں جن میں 6 کو عمر قید اور ایک کو 10سال قید کی سزا سنائی گئی۔

حکام کے مطابق قتل، ڈکیتی، چوری، زیادتی اور منشیات کیسوں میں مجموعی طور پر 198ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر بری کیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!