وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے وادی تیراہ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کو دہشت گرد کہنے کی مذمت کرتے ہیں، شہدا کے لئے جو اعلان کیا گیا ہے وہ رقم متاثرہ خاندانوں کو دی جائیگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبیلہ اکاخیل کے ملک ظاہر شاہ آفریدی کے حجرے میں تیراہ واقعے کے متاثرین سے تعزیت کے دوران کیا۔
وزیر اعلی نے مشران سے کہا کہ آپ لوگ ایک کمیٹی تشکیل دیں تاکہ عسکری حکام کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جائے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، کمشنر پشاور، صوبائی وزیر سہیل آفریدی، ایم این اے اقبال آفریدی، باڑہ سیاسی اتحاد کے صدر ہاشم خان، سابقہ ایم پی اے شفیق آفریدی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، مقامی عمائدین اور بڑی تعداد میں مظاہرین موجود تھے۔
