جمعہ, اکتوبر 10, 2025
انٹرٹینمنٹباپ اور بیٹا دوست نہیں ہو سکتے تو پھر کوئی بھی نہیں...

باپ اور بیٹا دوست نہیں ہو سکتے تو پھر کوئی بھی نہیں ہوسکتا، ساجد شاہ

سینئر اداکار ساجد شاہ نے کہا ہے کہ اگر باپ اور بیٹا ایک دوسرے کے دوست نہیں ہوسکتے تو پھر کوئی بھی نہیں ہوسکتا، طلاق کے بعد میںنے اپنے 6 سالہ بیٹے کی اکیلے پرورش کی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ساری زندگی میں اللہ نے ان سے کوئی اچھا کام کروایا ہے تو وہ بیٹے کی پرورش کی ذمے داری ادا کرنے کا موقع دے کر ہی کروایا ہے، ہمارے معاشرے میں باپ کا ایک رعب و دبدبہ قائم کیا جاتا ہے اور اکثر باپ دن بھر کے تھکے ہارے جب شام کو گھر پہنچتے ہیں تو بچوں کو ڈانٹ دیتے ہیں، جس سے ان کے درمیان فاصلے پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے کی تربیت کے دوران انہوں نے تمام فاصلے ختم کیے اور اسے ہمیشہ سمجھایا، کبھی حکم نہیں دیا اور آج ان کا بیٹا 32 سال کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کی بیٹے کی والدہ سے علیحدگی ہوئی تو اس وقت بیٹا پانچ یا چھ سال کا تھا، اس موقع پر جب انہیں بیٹے کی ذمے داری ملی تو وہ پریشان نہیں ہوئے بلکہ خوش ہوئے کہ اللہ نے انہیں اس قابل سمجھا۔

انہوں نے بیٹے کو کم عمری سے ہی اپنے کام خود کرنے کی عادت ڈالی، پانچویں یا چھٹی جماعت میں ہی وہ نوڈلز اور آملیٹ بنانا سیکھ گیا تھا، جب کہ کپڑے استری کرنا بھی جانتا تھا۔ اداکار نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش سے ہی انہوں نے اس کے ساتھ روایتی والد کے کردار کے بجائے دوستانہ رویہ اپنایا۔

ساجد شاہ نے کہا کہ ابتدا میں وہ بیٹے کو اپنے ساتھ شوٹنگ پر لے جایا کرتے تھے لیکن کچھ عرصے بعد احساس ہوا کہ یہ اس کے لیے بہتر نہیں ہوگا، اسی لیے اسے گھر پر چھوڑ کر جانے لگے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!