ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا کے باصلاحیت مڈفیلڈر پابلو مارٹن پیز گاویرا المعروف گیوی دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث چار سے پانچ ماہ کے لئے میدان سے باہر ہو گئے۔
کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گیوی کے گھٹنے کا آرتھروسکوپک آپریشن کیا گیا، تاکہ گھٹنے کے اندرونی حصے کو محفوظ رکھا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پابلو مارٹن پیز گاویرا کو گھٹنے کی انجری سے صحت یابی کے لئے تقریبا 4 سے 5 ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔21 سالہ پابلو مارٹن پیز گاویرا کو اس سے قبل بھی 2023 میں اے سی ایل کی انجری ہوئی تھی جس کے باعث وہ تقریبا 11 ماہ نہیں کھیل سکے تھے۔
اب وہ اگست 2025 کے بعد سے کسی بھی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکے۔
