سری لنکا کے آل راونڈر داسن شناکا نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آوٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
داسن شناکا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 14 مرتبہ صفر پر آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس فہرست میں داسن شناکا کے بعد 13 مرتبہ صفر کے ساتھ روانڈا کے مارٹن اکائیزو، بنگلادیش کے سومیا سرکار اور آئرلینڈ کے اوپنر پال سٹرلنگ کا نام شامل ہے۔
