ماسکو: روس نے یوکرین کے 45 ڈرون تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے جن میں سے 11 ڈرون کو ماسکو کے علاقے میں مار گرایا گیا۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی رات دارالحکومت کے علاقے پر 11 ڈرون مار گرائے گئے، جو ماسکو پر اب تک کے سب سے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق مزید 23 ڈرون برائنسک کے علاقے میں تباہ کیے گئے، چھ کو بیلگوروڈ میں، تین کو کالوگا اور دو کو کرسک کے علاقے میں مار گرایا گیا۔
وزارت نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایودیکا شہر کی سمت سے یوکرین کی مسلح افواج کے تین جوابی حملوں کو بھی ناکام بنایا گیا۔
