اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلبھارت، کولکتہ شدید بارشیں، 12 افراد ہلاک ہوگئے

بھارت، کولکتہ شدید بارشیں، 12 افراد ہلاک ہوگئے

بھارت کے شہر کولکتہ اور اس کے نواحی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں12 افراد ہلاک ہوگئے، زیادہ تر لوگ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے۔

بھارتی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) کے کولکتہ ریجن کے سربراہ ایچ آر بسواس کے مطابق24 گھنٹوں میں 251.6 ملی میٹر (9.9 انچ) ریکارڈ کی گئی، یہ 1988 کے بعد شہر میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔ کئی علاقوں میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، گاڑیاں پھنس گئیں اور شہریوں کو پانی میں سے گزر کر جانا پڑا۔

بارشوں نے ریاستی دارالحکومت کو مفلوج کر دیا اور مغربی بنگال میں ہندوں کے سب سے بڑے سالانہ تہوار درگا پوجا کی تیاریوں کو شدید نقصان پہنچایا، شہر بھر میں بانس اور دیگر عارضی سامان سے بنائے گئے پنڈال اور مٹی کے بت بھی خراب ہو گئے۔

سڑک، ریل اور فضائی ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی، متعدد پروازیں اور ٹرینیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں، کئی علاقوں میں گھنٹوں تک بجلی بند رہی جس سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!