اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلالجیریانے چین کے ساتھ تعلیمی تبادلے کے فروغ کے لئے پہلا کنفیوشس...

الجیریانے چین کے ساتھ تعلیمی تبادلے کے فروغ کے لئے پہلا کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ قائم کردیا

الجیریا میں چینی سفیر ڈونگ گوانگ لی (بائیں سے دوسرے) جامعہ الجیرز دوم میں سپرنگ فیسٹیول کے دوران  کپلٹ دکھا رہے ہیں-(شِنہوا)

الجیرز(شِنہوا)جامعہ الجیرز دوم نے چین کی نارتھ ویسٹ نارمل یونیورسٹی کے اشتراک سے الجیریا کا پہلا کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ قائم کردیا جو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران الجیریا کے وزیر سائنسی تحقیق و اعلیٰ تعلیم کامل بداری نے انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دے گا اور ثقافتی تبادلے کو مزید گہرا کرے گا۔

الجیریا میں چین کے سفیر ڈونگ گوانگ لی نے اس انسٹی ٹیوٹ کو دونوں ملکوں کے درمیان علمی و سائنسی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

سال 2024 میں جامعہ الجیرز دوم نے نارتھ ویسٹ نارمل یونیورسٹی کے تعاون سے الجیریا میں چینی زبان کا پہلا پروگرام شروع کیا، جس کی پہلی کلاس میں 38 طلبہ داخل ہوئے اور اسے بتدریج وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔

جامعہ الجیرز دوم کے ریکٹر سعید رحمانی نے کہا کہ ہماری جامعہ کے بین الاقوامی وژن کے تحت یہ انسٹی ٹیوٹ ہمارے عزم کا نتیجہ اور چینی مطالعات کو وسعت دینے کی ہماری سابقہ کوششوں کا تسلسل ہے۔

نارتھ ویسٹ نارمل یونیورسٹی کے صدر  وانگ ژان رین نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ ثقافتی تبادلے کے لئے ایک پل کا کام دے گا۔ انہوں نے  مشترکہ تحقیق، علمی تبادلے اور نوجوانوں کی تربیت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ دونوں اداروں کے بین الاقوامی وقار میں اضافہ کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!