وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے،۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، پاکستان کا آئی ٹی سسٹم مومینٹم پکڑ رہا ہے، آج دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 سال کے ٹیکس کے اعداد بھی شاندار ہیں، ایس آئی ایف سی نے اندرونی مسائل کو حل کر کے راہ ہموار کی۔
