پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینصدر مملکت کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر انٹلیجنس...

صدر مملکت کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر انٹلیجنس شیئرنگ بڑھانے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر انٹلیجنس شیئرنگ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے، انتہاء پسندی و دہشت گردی کو ہوا دینے والے بنیادی اسباب کا سد باب کرنا ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرین دہشت گردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانیں قربان کرنیوالے سیکیورٹی فورسز کے بہادر اہلکاروں اور عوام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کی تکالیف کی یاد دلاتا ہے، پاکستان دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف تنہا جنگ لڑ رہا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے بھاری قیمت چکائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو کھویا، سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو بھی دہشت گردوں نے شہید کیاجبکہ  متعدد سیاسی و مذہبی رہنما بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے ملکی معیشت کو اربوں ڈالرز کا مالی نقصان پہنچایا،آج بھی پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی حمایت اور خفیہ طور پر مالی معاونت کر رہی ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے کیلئے عسکریت پسند بھیج رہی ہیں، ہماری قوم نے چیلنجوں کے مقابلے میں بے مثال عزم اور استقامت کا مظاہرہ کیا، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے کامیابی سے دہشت گرد قوتوں پر قابو پایا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی تعاون مضبوط بنانا ہو گا، ہمیں عالمی سطح پر انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے کی ضرورت ہے، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو ہوا دینے والے بنیادی اسباب کا سد باب کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ مل کر کام کرنے سے ہم سب کیلئے محفوظ اور پرامن دنیا تشکیل دے سکتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!