اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلجوہری پروگرام کے سلسلے میں دباؤ برداشت نہیں کریں گے، عباس عراقچی

جوہری پروگرام کے سلسلے میں دباؤ برداشت نہیں کریں گے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، سفارتکاری کے ذریعے دہائیوں سے موجود تنازعات کو طے کرنے کے لیے تیار ہے، دباؤ کے لہجے اور زبان کو قبول کیا جا سکتا ہے نہ ان پر کوئی مثبت ردعمل دیا جا سکتا ہے۔

ایرانی ٹی وی کو انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ یہ مغرب کے لیے وقت ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ اس نے تعاون کا راستہ منتخب کرنا ہے یا تصادم کا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو بار بار آزما لیا ہے، ایران دبا وکی زبان استعمال کرنے والوں کو جواب دینے کو تیار نہیں ہے، امید کرتا ہوں کہ ہم آنے والے دنوں میں ایک سفارتی حل نکال لیں گے،بصورت دیگر ایران ضروری اقدامات کرے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!