اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناے این ایف کی منشیات سمگلنگ کیخلاف ملک گیر کارروائیاں

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کیخلاف ملک گیر کارروائیاں

راولپنڈی:اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کیخلاف ملک گیر 10کارروائیوں میں 70 کروڑ کی منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کیخلاف ملک گیر 10 کارروائیوں میں 70کروڑ روپے کی 37 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر نائیجیریا سے آنیوالے مسافر سے 7.5 کلو ویڈ، پشاور ایئر پورٹ پر قطر جانیوالے مسافر سے 980 گرام آئس،کراچی ایئر پورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 402 گرام آئس،لاہور ایئر پورٹ سے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 150 گرام نشہ آور گولیاں، جی ٹی روڈ نوشہرہ پر 2 ملزمان سے 2.4 کلو افیون، 6 کلو ہیروئین، 1.2 کلو چرس اور 3 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایم ون اسلام آباد پر 4 ملزمان سے 140 گرام افیون، 150 گرام ہیروئن، 1.2 کلو چرس اور 1.1 کلو آئس،کوئٹہ میں دو کارروائیوں میں 4 ملزمان سے 10 کلو ہیروئین اور 2 کلو آئس،کراچی میں یونیورسٹی کے قریب سے ملزم سے 98 گرام چرس اور 20 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!