اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینچین جلد بیجنگ میں خواتین کی عالمی سربراہ کانفرنس منعقد کرے گا،...

چین جلد بیجنگ میں خواتین کی عالمی سربراہ کانفرنس منعقد کرے گا، ترجمان

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چین 1995 کی عالمی خواتین کانفرنس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر جلد بیجنگ میں خواتین کی عالمی سربراہ کانفرنس منعقد کرے گا۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین 1995 کی عالمی خواتین کانفرنس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر جلد بیجنگ میں خواتین کی عالمی سربراہ کانفرنس منعقد کرے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران یہ بات اس وقت کہی جب ان سے گزشتہ جمعہ کو ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے "نئے دور میں خواتین کی ہمہ جہت ترقی میں چین کی کامیابیاں” کے عنوان سے جاری ہونے والے حقائق نامہ کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئیں۔

گو نے کہا کہ 30 سال قبل اقوام متحدہ (یو این) کی خواتین سے متعلق چوتھی عالمی کانفرنس بیجنگ میں کامیابی سے منعقد ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کی یاد منانے، بیجنگ اعلامیہ اور عملی منصوبے کے نفاذ کو فروغ دینے کے لئے چینی حکومت اور یو این ویمن نے ایک دہائی قبل نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں خواتین کی عالمی سربراہ کانفرنس کا مشترکہ طور پر اہتمام کیا تھا۔

گو نے مزید کہا کہ 5 سال قبل چینی صدر شی جن پھنگ نے 2025 میں خواتین کی ایک اور عالمی سربراہ کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کی تھی۔

گو نے کہا کہ عالمی نقطہ نظر سے 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے صرف 5 سال رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی کا عالمی مقصد شدید چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے لئے بڑے مواقع بھی ہیں۔

گو نے کہا کہ چین صنفی مساوات اور خواتین کی ہمہ جہت ترقی کا نہ صرف حامی ہے بلکہ اس سلسلے میں ایک فعال کردار بھی ادا کیا ہے۔

گو نے کہا کہ چین دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خواتین کی ہمہ جہت ترقی کے لئے ایک نیا عمل آگے بڑھانے اور خواتین کی ترقی کے عالمی مشن میں ایک نیا باب لکھنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!