چین میں ایک نئی ذہین ریجنل ٹرین کو جمعرات کے روز مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں منعقدہ 2025 انٹرنیشنل میٹرو ٹرانزٹ نمائش میں پہلی بار پیش کیا گیا۔یہ ٹرین چینی معیار کے مطابق اور مکمل طور پر آزاد دانشورانہ حقوق کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔
یہ ٹرین سی آر آر سی چھنگ ڈاؤ سِفانگ کمپنی لمیٹڈ نے تیار کی ہے جو 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی مستقل رفتار سے چل سکتی ہے۔ اس میں ذہین کنٹرول سسٹم نصب ہے جو خود سے سیکھنے اور خودمختار فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں بیجنگ اور شیونگ آن نیو ایریا کو ملانے والی بین الاضلاعی ریلوے پر چلائی جائے گی۔
چھنگ ڈاؤ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link