اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے ہنر مند افرادی قوت...

چین نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے ہنر مند افرادی قوت کو فروغ دیا

چین کی جنوبی مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں واقع ہواشو روبوٹ میں ایک ٹیکنیشن صنعتی روبوٹ کی خرابیوں کو دور کر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اس وقت 20 کروڑ سے زائد ہنر مند مزدور موجود ہیں جو اس کی مجموعی آبادی کا تقریباً 7 واں حصہ بنتے ہیں۔ 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران ان مزدوروں نے ملک کی فعال ہنر مند افرادی قوت کی ترقی کی پالیسیوں کی مدد سے چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ملبوسات کی کوالٹی انسپکٹر ہوانگ نولا نے کہا کہ میری مہارتوں کی تصدیق میرے آجروں اور ریاست دونوں نے کی ہے جس سے یہ مارکیٹ میں قابل قدر ہوگئے ہیں اور میرے کیریئر کا راستہ واضح ہوگیا ہے۔

ہوانگ ان بہت سے لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے صنعت پر مبنی تربیتی نظام سے فائدہ اٹھایا ہے۔ گوانگ ڈونگ میں مقامی حکام نے بڑے اداروں کو مہارتوں کی تربیت اور قابلیت کے پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ تربیت کو آجروں کی ضروریات کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔ 800 سے زیادہ کمپنیوں کے تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار کارکنوں نے اس طرح کے اداروں کے لئے تیارکردہ پروگراموں میں حصہ لیا ہے۔

گوانگ ڈونگ اس وسیع قومی کوشش کی ایک مثال ہے جس میں ملک بھر میں 2 ہزار 440 سرکاری تکنیکی سکول اور تقریباً 29 ہزار نجی تربیتی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر تربیتی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

متنوع تربیتی اداروں کے علاوہ چین تربیت حاصل کرنے والے اہل افراد کو ہنر نکھارنے کی حوصلہ افزائی کے لئے سبسڈی بھی فراہم کر رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2021 سے اب تک 9 کروڑ 20 لاکھ سے زائد کارکن، جن میں 3 کروڑ مہاجر مزدور بھی شامل ہیں، ہنر مندی کی تربیت کے لئے یہ مالی امداد حاصل کرچکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!